بھٹکل:یکم نومبر(ایس اؤ نیوز)یکم اگست کی رات سے لےکو2اگست کی صبح تک بادل پھٹ پڑنے سے بھٹکل کے دکانداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا تھا۔ لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے ان دکانداروں کو ابھی تک ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا ہے۔ اس بات کو لے کر اُترکنڑا کانگریس کی اقلیتی سیل نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئےمتاثرہ تاجروں کو فوری طورپر معاوضہ اد اکرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس اقلیتی سیل کے ضلعی صدر عبدالمجید نے بھٹکل میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹکل میں بارش سے ہونےو الے نقصانات پر سرکاری رویے پر بیزارگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے بھٹکل کا دورہ کرتےہوئے چٹان کھسک کر مکان پر گرنے سے ہلاک ہونے والے اہل خانہ کے گھر پہنچے اور نقصانات کا جائزہ لیا تھا تو انہوں نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضے کے چک ادا کئے تھے وہیں متاثرہ گھروں کے مالکان کو بھی فی کس 10-10ہزارروپئے دئیےتھے لیکن بھٹکل میں بیوپاریوں کو ہونے والے نقصانات کے متعلق انہیں بتایاگیا تو انہوں نے اسی وقت متعلقہ افسران سے کہاتھا کہ نقصان زدہ دکانداروں کا سروے کرتے ہوئے ان کو بھی معاوضہ دیاجائے ، لیکن ابھی تک کوئی بھی معاوضہ نہیں دیاگیا ہے۔ عبدالمجید نے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کرتےہوئے متاثرہ دکانداروں کو بھی معاوضہ ادا کیا جائے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سکریٹری عبدالرؤوف نائطے، تعلقہ صدر محمد خلیل سُکری ، لبیک نوائط اسوسی ایشن کے صدر محمد رئیس رکن الدین ، فیصل وغیرہ موجود تھے۔